کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں اثر انداز ہونے میں ناکام ہوگئی،متحدہ کا لندن سیکرٹریٹ ایک بارپھرسرگرم ہوگیاہے۔ متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے گھر کے اطراف سے شروع ہونے والی وال چاکنگ کاسلسلہ دیگر علاقوں تک بھی پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں اثر انداز ہونے میں ناکام ہوگئی اور متحدہ لندن سیکرٹریٹ سرگرم ہوگیا۔بدلہ گروپ کے نام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں متحدہ کے قائد کے حق اور پاکستان مخالف نعروں کی وال چاکنگ کردی گئی متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے گھر کے اطراف سے شروع ہونے والی وال چاکنگ کاسلسلہ دیگر علاقوں تک بھی پھیل گیا ۔ شہر میں متحرک ہونے کے متحدہ پاکستان کے دعوے دھرے رہ گئے ۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کے ساتھ پولیس بھی سوتی رہ گئی ادھر ایم کیو ایم لندن کے حامیوں نے دیواریں رنگین کردیں شہریوں نے بھی پاکستان مخالف نعروں پر کرارا جواب دے دیا اور پاکستان مخالف نعروں کو پاکستان زندہ سے بدل ڈالا پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کی معمولی سی کوشش بھی دیکھنے میں نہ آئی ۔