منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کی موجودگی میں اہم اجلاس، مدارس کے مستقبل بارے بڑا فیصلہ ہو گیا

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز ،چیف سیکرٹری ،سینئر وزیرنثار کھوڑو، مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اور مشیر قانون مرتضی وہاب نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن ، ملزمان کی جے آئی ٹیز، انسداد دہشت گردی عدالتوں کے قیام پر فیصلوں پر غور کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 4 ستمبر2013 سے اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ، جو 7224 وارداتوں میں ملوث تھے ، ڈی جی رینجرز سندھ کہنا تھا کہ ایم کیو ایم عسکری ونگ کے 654 ،لیاری گینگ وار 95 اور کالعدم تنظیموں کے 99 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔ مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے سندھ دینی مدرسہ رجسٹریشن بل پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ مشیر قانون کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن ازسر نو کی جائے گی۔
کسی مدرسے کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جائیگی، تمام مدارس کو ازسر نو رجسٹریشن کا موقع دیا جائیگا۔ مدارس کو ڈپٹی کمشنر، ضلع ایس پی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور وزارت مذہبی امور سے این او سی لینا لازمی ہو گا۔مشیر قانون کا کہنا تھا کہ کسی مدرسہ کوبراہ راست زکوۃ، فطرہ وصول کرنے کا اختیار نہیں ہو گا، دینی مدرسہ کے لئے محکمہ داخلہ سندھ رجسٹریشن فارم جاری کریگا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں پیس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ، پیس کمیٹیوں کو مسائل حل کرنے کے اختیارات ہونگے، ایپکس کمیٹی نے سندھ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر اتفاق کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…