کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے بعض ہوٹلوں میں سانپ اور کچھوے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف۔ پولیس نے ٹھٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کچھوے اور سانپ کا گوشت برآمد کرلیا۔تفصیل کے مطابق پولیس نے ٹھٹھہ میں کارروائی کرتے ہوئے کچھوے اور سانپ کا گوشت برآمد کرلیا۔ گوشت فروخت کرنے والا ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کچھوے اور سانپ کا گوشت کراچی میں ہوٹلوں کو دیتا تھا۔ کارروائی میں بڑی تعداد میں سانپ اور کچھوے برآمد ہوئے ہیں۔برآمد ہونے والے کچھوے اور سانپ کو وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کچھوے اور سانپ کا گوشت قیمتی ہوتا ہے اسلئے لگتا یہی ہے کہ یہ گوشت فائیو سٹار ہوٹلز خرید رہے ہیں۔