راول پنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک)ایان علی کی ٹال مٹول بہت ہوگئی اور آخرکاروہ عدالت آگئیں۔ایان علی نےکہاکہ اُنہوں نے کسی کو قتل نہیں کیا۔ وہ تو خود جھوٹے مقدمے میں جیل میں تھیں۔ایان علی عدالت آئیں تو ان کے لشکارے ہی اورتھے۔کالا چشمہ، سنہرا سوٹ، اونچے لمبے قد کو دوبالا کرتے ہائی ہیل والے جوتے میں وہ بہت جاذب نظرلگ رہی تھیں۔
ڈالر گرل طویل عرصے بعد پیشی پر آئیں تو سب کی نگاہیں ان پر لگ گئیں۔ پرستاروں نے پری چہرے کو موبائل کیمرے میں بھی قید کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایان نے کہا کہ بیرون ملک روانگی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ اپنی بے گناہی پہلے بھی ثابت کی اب بھی کروں گی۔عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔ حاضری سے مکمل استثنی اور پاسپورٹ میں ردوبدل کی درخواستوں پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا۔
ما ڈل ایا ن علی کی ٹال مٹول ختم, عدالت میں ایسی انٹری کہ سب کے ہو ش اڑ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں