سرگودھا۔31 اگست(ما نیٹرنگ ڈیسک)سرگودہا ڈویژن کے 72ہزار سے زائد نادہندگان کی پراپرٹی سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 31اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی تھی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 31اگست تک ادائیگی کرنے والوں کو 5فیصد رعائت دی گئی تھی، جبکہ ٹیکس ادا نا کرنے والوں کی جائیدادیں سیل کر دی جائیں گی جبکہ ڈویژ ن بھر سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 72462افراد کو چالان فارم نوٹسز جاری کر دیئے۔ضلع سرگودہا میں 49832، ضلع خوشاب میں 9534،ضلع میانوالی میں 6895 اور ضلع بھکر میں 6201نادہندگان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ کی جانب سے یہ احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں کہ اگر کسی کو ابھی تک نوٹس جاری نہیں ہوا تووہ فوری طور پر متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرئے۔ اس کے علاوہ 31اگست تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والوں کو 10فیصد تک چھوٹ د ی گئی تھی۔پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والے نادہندگان کی پراپرٹی سیل ، جبکہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کر دیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودہا رانا انتخاب نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی سہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تمام نا دہندگان ٹیکس کی ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے یقینی بنائیں ۔
72ہزار ٹیکس نادہندگان کو ادائیگی کے لیے دی گئی مہلت ختم
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ملتان کی یونیورسٹی کے وی سی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی
-
اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں چل بسے
-
مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے کا آغاز، رجسٹریشن شروع کردی گئی
-
عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
ماہ ربیع الاول میں ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان
-
امریکی حکومت کا 55 ملین غیرملکیوں کے بارے بڑا فیصلہ
-
جوئے کو پروموٹ کرنے کا معاملہ، ڈکی بھائی کے کیس سے متعلق اہم فیصلہ
-
پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں
-
پاکستانی موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغان سمز کو سگنل ملنے کا انکشاف
-
پنجاب میں نہم کے سالانہ امتحانات، وزیرِ تعلیم کے گاؤں میں صرف ایک طالب علم ...
-
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی
-
شاہد آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا ہوا ہے‘‘، عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کیخلاف نفرت ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ملتان کی یونیورسٹی کے وی سی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی
-
اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں چل بسے
-
مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے کا آغاز، رجسٹریشن شروع کردی گئی
-
عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
ماہ ربیع الاول میں ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان
-
امریکی حکومت کا 55 ملین غیرملکیوں کے بارے بڑا فیصلہ
-
جوئے کو پروموٹ کرنے کا معاملہ، ڈکی بھائی کے کیس سے متعلق اہم فیصلہ
-
پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں
-
پاکستانی موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغان سمز کو سگنل ملنے کا انکشاف
-
پنجاب میں نہم کے سالانہ امتحانات، وزیرِ تعلیم کے گاؤں میں صرف ایک طالب علم کامیاب
-
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی
-
شاہد آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا ہوا ہے‘‘، عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کیخلاف نفرت انگیز گفتگو
-
عمران خان کی ضمانت پرجشن منانے پر خواتین سمیت 7افراد گرفتار
-
بارش میں بھیگتی بھاگتی حرا مانی مداحوں کے نشانے پر آگئیں