کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر کی شکل میں کراچی کے عوام کو برسوں بعد خوشی ملی ہے ، نومنتخب مئیر وسیم اختر کو کراچی کی چابی دیدی گئی ہے اور کراچی والے جلد ہی انہیں جیل کی چابی بھی دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی حکومت کا نظام ہی اصل جمہوریت ہے ، اب کراچی کے مسائل حل ہوں گے اور شہر میں ہر کسی کو ملا کر شمولیتی تعمیر و ترقی کا ماڈل قائم کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پولو گراؤنڈ میں ایم کیوایم پاکستان کے نامزد کردہ منتخب میئر کراچی وسیم اختر کی حلف برداری کی تقریب میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ نسرین جلیل ، محفوظ یار خان ، اسلم آفریدی، ساتھی اسحق ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نومنتخب بلدیاتی نمائندے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ 8سال بعد شہر کراچی میں میئر کا دفترکام کرنا شروع کرے گا ، میئر کراچی وسیم اختر جہاں آج حلف اٹھا رہے ہیں وہیں انہیں پانی ، بجلی ، نکاسی آب اور روزگار جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے اور میئر کراچی وسیم اختر کی پہلی ترجیح کراچی کو تیزی سے ترقی کی جانب لیجانا ہے اورکراچی کے عوام بھی وسیم اختر کا ساتھ دیں گے اور کراچی کو ایشیاء کا صاف ترین شہر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کو 8برس بعد سچی خوشی ملی ہے اس سے قبل شہر کراچی اپنے والی و وارث کیلئے ترسا ہوا تھا ، بد قسمتی سے پاکستان میں مقامی جمہوریت کو پنپنے نہیں دیاجاتا ہے اوراس میں رکاوٹیں اٹکائی جاتی ہیں لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ مقامی حکومت کا نظام ہی اصل جمہوریت ہے اور اس کے بغیر وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی بے کار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے نامزد میئر وسیم اختر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کراچی کو تیزی سے ترقی کے راستے پر ڈالیں گے اور ہر شہری کو بااختیار بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ہر شہری نومنتخب میئر وسیم اختر کے ساتھ ہے ، ہم سب آئی اون کراچی اور وی اون کراچی کریں گے اور کراچی کی کثیر الثانی اکائیوں کو متحد کریں گے اور شہر سے جرائم اور دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے ۔
جلد ہی جیل کی چابی بھی مل جائے گی،فاروق ستار کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































