سکھر(آن لائن)سکھر کے نومنتخب میئرارسلان اسلام شیں پاکستان کے سب سے کم میئر، والد بھی ایشیا کے سب سے کم عمر میئر کا اعزاز حاصل کر چکے ، تایابھی میئررہے تفصیلات کے مطابق سکھر سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوران منتخب ہونے والے ارسلان اسلام شیخ پاکستان کے اس وقت سب سے کم میئر ہیں ان کی عمر بتیس سال ہے وہ یکم جون 1984 کو پیدا ہوئے انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی ہے اور بیرسٹر ہیں ارسلان اسلام شیخ ہی نہیں ان کے والد سینیٹر اسلام الدین شیخ اور تا یا نور الدین شیخ بھی دو دو بار سکھر کے میئر رہ چکے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے والد اسلام الدین شیخ بھی ایشیا کے سب سے کم عمر میئر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ان کے والد چوتھی بار سینٹر منتخب ہو ئے اور ان کا شمارسابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں کیا جا تا ہے وہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور قومی اسمبلی میں بھی سکھر کی نمائندگی کر چکے ہیں ارسلان شیخ کی والدہ نورین اسلام شیخ بھی سندھ اسمبلی کی رکن رہی ہیں اور بڑے بھائی نعمان اسلام شیخ اس وقت بھی سکھر سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں