منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

افغان مہاجرین،خیبرپختونخواحکومت نے اپنا فیصلہ بدل دیا،نیا اعلان

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ موخر کردیا،پندرہ نومبر تک غیررجسٹرڈافغان مہاجرین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی اوراس حوالے سے پولیس کوبھی ہدایت جاری کردی ہے خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے حوالے سے سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں وزیراعلی پرویزخٹک ،آئی جی ناصر خان دورانی،صوبائی حکومت کی جانب سے مہاجرین کے فوکل پرسن رستم شاہ مہمند سمیت پارلیمانی پارٹیوں کے ارکین نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کبھی افغان مہاجرین کو پاکستان چھوڑنے کا پریشر نہیں ڈالاگیا، وفاقی حکومت کی جانب سے مہاجرین کو دسمبرتک جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن پندرہ نومبر تک کرانے کی ڈیڈلائن دی گئی ہیں صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے اس فیصلہ کے پابند ہے اور اب پندرہ نومبر تک کسی بھی غیر رجسٹرڈ افغان مہاجر کے خلاف ایف آئی ار کا اندراج نہیں کیا جائیگا،وزیراعلی کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت افغانستان سے آنے والے افغانیوں کے صحت اور تعلیم کیلئے پالیسی واضع کرے وفاقی حکومت افغان مہاجرین کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گئی صوبے کو قبول ہوگا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…