کراچی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم کیمرکزنائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کردی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں کے ای ایس سی کے چیئرین شاہد حامد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیس کے ملزم اورایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کو سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔ عدالت نے منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ سابق ایم ڈی کے ایس سی شاہد حامد کو 1997 میں قتل کیا گیا تھا، اس کیس میں صولت مرزا کو پہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہے جب کہ ایم کیو ایم کے بانی سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قراردیا جاچکا ہے۔