اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے 3 ستمبر کے مارچ میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کو دعوت دی ہے ، بیرسٹر اعتزاز احسن نے شرکت کو پارٹی قیادت کے فیصلے سے مشروط کر دیا ہے ۔تحریک انصاف نے حکومت مخالف تحریک کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطے تیز کردیئے ہیں ۔ اس ضمن میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور چوہدری برادران سے بھی رابطے کیے گئے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 3 ستمبر کو لاہور میں احتساب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کی قیادت پارٹی کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔