منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کی نئی قیادت،’’را‘‘ کی فنڈنگ ، سلیم شہزاد منظر عام پر آگئے

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد دو برس بعد منظر عام پر آگئے ہیں اور جلد پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ساڑھے تین برس سے ایم کیو ایم کا حصہ نہیں،ایم کیو ایم کو ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ رقم ماہانہ آتی ہے یا ہفتہ وار،جلد پاکستان واپس آرہا ہوں، معاملات حل ہوجائیں گے۔سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کے ذریعے سب کچھ ختم کردیا،پاکستان مخالف بات کردیں تو باقی کیا رہ جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مرنا جینا پاکستان میں ہے اور یہیں رہنا ہے، پہلے دن بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور آج بھی لگاتا ہوں، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر رکن رابطہ کمیٹی سے آگے نہ بڑھ سکا۔سلیم شہزاد نے کہا کہ فاروق ستار کچھ دنوں میں معاملات اپنے کنٹرول میں کرلیں گے اور فاروق ستار کے ہاتھ میں تمام معاملات ہوں گے۔الطاف حسین کے متعلق کنفیوژن کچھ دنوں میں دور ہوجائے گی، میں جلد پاکستان آرہا ہوں، کئی معامالات حل ہوجائیں گے، فاروق ستار اور میری ترجیح ہے کہ کراچی کے امن کو برقرار رکھا جائے، بانی ایم کیو ایم غدار ہیں اس کا جواب جلد مل جائے گا۔سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…