منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کو بنانے والے کون ہیں؟اعتزاز احسن نے حساس ادارے پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بنانے والی ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہے ٗ لہذا دو دن میں اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ایک انٹرویومیں اعتزاز احسن نے کہاکہ ایم کیو ایم ایجنسیوں کی پیداوار ہیں تو الطاف حسین اتنی جلدی مائنس نہیں ہوں گے اور چند روز میں پھر سے منظر عام پر آجائیں گے۔اعتزازاحسن نے کہاکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فاروق ستار کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی جائے۔انھوں نے کہا کہ آئندہ 4 سے 5 روز میں ایم کیو ایم میں تبدیلی کے حوالے سے صورتحال واضح ہوجائے گی اور ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ کیا متحدہ کے پیچھے ایجنسیاں آج بھی ہیں یا نہیں کیونکہ یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہ سکتیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ الطاف حسین نے اپنے آپ کو ایک بڑا زخم دیا ہے اور جس طرح سے انھوں نے پاکستان کے خلاف بات کی اور نعرے لگاوائے یہ سب کچھ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے، لیکن اس مرتبہ متحدہ کے خلاف کارروائی کی وجہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں جوکہ انہیں سپورٹ نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ اگر جنرل راحیل شریف نہ ہوتے اور ان کی جگہ پرویز مشرف یا جنرل ضیاء جیسا کوئی شخص آرمی چیف ہوتا تو متحدہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی تھی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف جو کچھ بھی کہا وہ بہت نامناسب تھا اور فاروق ستار کو چاہیے کہ وہ الطاف حسین کو اب دو ٹوک انداز میں خود سے علیحدہ کردیں۔اس سوال پر کہ کراچی میں متحدہ کے دفاتر کو مسمار کرنے کے بارے میں اب کیوں سوچا گیا ؟ تو پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ چونکہ ایک معاملہ ہوچکا ہے اور ظاہر ہے کہ آج کا آرمی چیف متحدہ کا سرپرست نہیں تو اسی لیے ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور کراچی شہر بند نہیں ہوا۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا متحدہ کے دفاتر کو گرانا پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے مترادف ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تو حکومت کو کرنا ہے کہ وہ جماعت پر پابندی لگائے گی یا صرف کسی ایک شخص پر لہذا حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ برطانیہ میں اپنی ایک ٹیم بھیجے جو الطاف حسین کے خلاف شواہد فراہم کرسکے۔اعتزاز احسن نے کہاکہ اگر تو وفاق کے پاس مواد موجود ہے تو انہیں اب تک یہ ٹیم بھیج دینی چاہیے تھی۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…