منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ابو ظہبی سے آنیوالی پرواز میں ہنگامہ ’’اعلیٰ سرکاری شخصیت ‘‘کی ’’پروٹوکول کیلئے چیخ و پکار ‘‘ایساپروٹوکول مل گیا کہ سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے ابو ظہبی سے لاہور آتے ہوئے دوران پرواز ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا ،ائیر پورٹ پہنچ کر خود کو اعلیٰ سرکاری شخصیت قرار دے کر پروٹوکول کیلئے بھی چیخ و پکار کرتا رہا ۔بتایا گیا ہے کہ کینال سٹی نزد ای ایم ای سوسائٹی کا رہائشی احمد سمیع گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور آرہا تھاکہ دوران پرواز اس نے حواس باختہ انداز اپناتے ہوئے الٹی سیدھی حرکتیں شروع کردیں ۔ اس دوران پرواز کے عملے نے احمد سمیع کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ بازنہ آیا جس سے جہازمیں سوار دیگرمسافر اور عملہ خوفزدہ ہو گیا ۔ بعد ازاں مسافر کے سیٹ کیساتھ ہاتھ باندھ دئیے گئے اور جہاز کے ائیر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسے اپنی حراست میں لے لیا ۔ جہاز سے باہر آتے ہوئے پر مسافر خود کو اعلیٰ سرکاری شخصیت قرار دیتے کہتا رہا کہ میرا پروٹوکول کیوں نہیں پہنچا اور چیخ و پکارکرتا رہا۔اے ایس ایف کی طرف سے مسافر کے اہل خانہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…