اسلام آباد(نیوزڈیسک)بچوں کے اغواءکاڈراپ سین،بچوں کے گردے، جگر اور دیگر اعضاءنکال کر کہاں سمگل کئے جاتے تھے؟لرزہ خیز انکشافات،مکروہ دھندے میں ملوث سابق اعلیٰ افسر گرفتار،نجی ٹی وی کے مطابق بچوں کے اعضاءکی بھارت سمگلنگ کی جاتی تھی ایف آئی اے نے اس مکروہ دھندے میں ملوث سابق سیکشن افسر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اعضاءکے سمگلر سے گینگ کے دیگر ساتھیوں کے علاوہ بچوں کے اغوا میں حالیہ اضافے سے ممکنہ تعلق کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزم بچوں کے گردے، جگر اور دیگر اعضاءنکال کر بھارت فروخت کرتا تھا۔ وہ کویت میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات رہ چکا ہے۔ ایف آئی اے نے سابق سرکاری افسر عمر شہاب کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔