ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پا کستان نے الطا ف حسین کیساتھ وہ کام کر دیا جس کا کسی نے سو چا نہ تھا

datetime 28  اگست‬‮  2016 |

کراچی(کرائم رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نےکہاہےکہ اب ہمارےمعاملات کاتعلق الطاف صاحب سےنہیں ہے۔ انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں الطاف حسین کو بھائی کے بجائے صاحب کہہ کرمخاطب کیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےفاروق ستار نےکہاکہ لندن اورالطاف حسین صاحب سےہمارامکمل قطع تعلق ہے۔ فاروق ستارنےواضح کرتےہوئے کہاکہ قطع تعلق کامطلب ہوتاہےلاتعلقی کرنا۔فاروق ستارنے بتایا کہ پہلےرہنماء،ذمہ داریاکارکن ایم کیوایم چھوڑنےکااعلان کرتاتھا۔اب پوری ایم کیوایم نےخود کو لندن سے قطع تعلق کرلیا ہے۔
فاروق ستارنےکہاکہ آئین اورقانون ہمیں سیاسی آزادی کی اجازت دیتاہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ اب الفاظ اورفیصلےہمارےہی ہوں گے۔ اگراب بھی کوئی گمراہ ہوناچاہتاہےتوشوق سےہو۔ انھوں نے کہاکہ زبردستی مخالفین ہمارےسامنےآکرکھڑےہورہےہیں۔
،فاروق ستارکاکہنا تھاکہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی توہماراکوئی نمائندہ ٹاک شو میں نہیں آئےگا۔فاروق ستار نے بتایا کہ ہم نےایم کیوایم کی تاریخ کاغیرمعمولی اقدام اٹھایا۔وقت آگیاہےکہ ایک لکیرکھینچنےکی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایاکہ بغیرکسی مشاورت کےاپنی ذمہ داری کومحسوس کیا۔فاروق ستارنےمطالبہ کیاکہ ایم کیوایم پرغیراعلامیہ پابندی ختم ہونی چاہیے۔انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے حصے کرنےکی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر یہ ٹکرزچلائے جائیں کہ ایم کیوایم لندن سیکریٹرٹ کے دہشت گرد پکڑے گئے تو اس کا مطلب تو یہ ہےکہ آپ نے ایک اور ایم کیوایم بنادی۔انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم حقیقی اب آرکائیوکاحصہ ہے۔انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے دفاتر اور مراکز کا الطاف حسین سے کوئی لینا دینانہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم کیا جملے کہیں جس سے انتظامیہ کی تسلی ہو۔
فاروق ستارنےبتایاکہ ایم کیوایم پاکستان کراچی کی جائزسیاسی اونرشپ لیناچاہتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ پچھلےمینڈیٹ کےمطابق ہمارامینڈیٹ تسلیم کیاجاناچاہیے۔ فاروق ستار کاکہناتھاکہ نائن زیروتاحال غیرقانونی اورغیرآئینی طورپرسیل ہے۔ایم کیوایم کےدفاترکومسمارکیاجارہاہے۔فاروق ستارنےکہاکہ میڈیاہاؤسزپرحملےکی ذمہ دارخواتین کوگرفتارکیاجائے۔مگراب تک ہماری ذمہ دارخواتین کوگرفتارکیاگیا۔فاروق ستارنے واضح کیاکہ جن خواتین کوگرفتارکیاگیاوہ حملےمیں ملوث نہیں۔ فاروق ستارنےمزیدبتایاکہ 199فیصدگرفتاریاں درست نہیں ہیں۔فاروق ستارنے سوال کیا کہ کیاوزیراعظم ہماری تشویش کانوٹس لیں گے؟ کیاہمیں کوئی اسپیس دی جائےگی؟۔انھوں نے مزید بتایا کہ 22اگست کوملک کیخلاف نعرےلگےاوربیان دیاگیااوراس بیان کوپوری ایم کیوایم نےمسترد کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…