راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک ) کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز قتل کیس میں ماڈل ایان علی نے علاقہ مجسٹریٹ کوتحریری بیان جمع کرادیا۔ ڈالر گرل نے مقدمے میں ملوث کرنے کو بدنیتی قرار دے دیا۔ ایان علی نے کہاہےکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔علاقہ مجسٹریٹ کو دیئے گئے تحریری بیان میں ایان علی نے مقتول انسپکٹر کے قتل سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیاہے۔ ڈالر گرل کا کہنا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں چوہدری اعجازسے مدد مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مقدے میں ملوث کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں کیونکہ کسٹم انسپکٹرکے قتل کے وقت اڈیالہ جیل میں قید تھی۔ ڈالر گرل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہےکچھ ہوا تو ذمہ داری ریاستی اداروں پرہوگی۔ دوسری جانب ایان علی کا تحریری بیان تھانہ وارث خان کو بھی موصول ہو گیا ہے۔ تھانہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو ذاتی حیثیت میں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ تفتیشی افسر کے سامنے بیان ہی قانونی حیثیت رکھتا ہے۔