کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں بم دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ پٹ فیڈر کے نواح گوڑا میں زوردار بم دھماکہ ہو ا جس کی زد میں آکر بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکا رشہیدہو گیا۔اس موقع پر دیگر حکام بھی وہاں موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے محفوظ رہے اور بال بال بچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں نے بڑی دہشتگردانہ کارروائی کیلئے بم نصب کیا تھا جو ناکارہ کرنے کی کوشش کے دوران پھٹ گیا،اس طرح بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی کارکنوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کاآغاز کردیا۔
کو ئٹہ میں پھر دھما کہ ، اہلکار شہید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں