کراچی (آئی این پی )کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس میں چھاپہ مار کر چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جس میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر اور دیگر ذمہ داران شامل ہیں۔ چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شاہراہ فیصل تھانے کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مذاکرات ناکام رہے جس کے بعد بھی شاہراہ فیصل پر احتجاج جاری رہا۔ احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔ ایم کیو ایم کے احتجاج میں متحدہ کے رہنما عامر خان، کنور نوید جمیل، شاہد پاشا اور امین الحق سمیت دیگر شامل ہیں۔