بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی اور پاک فوج کیخلاف توہین آمیز زبان درازی ،افغان باشندے حد سے آگے نکل گئی،پاکستان سخت کارروائی پر مجبور ہوگیا

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(آئی این پی ) کوہاٹ میں قومی پرچم کی بے حرمتی اور پاک فوج کے خلاف توہین آمیز ذبان درازی کرنے پر تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔زیر حراست افراد کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں دہشتگردی اور مملکت کے خلاف اشتعال پھیلانے کے علاوہ ایمیگریشن قانون کے دفعات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف کے دفتر سے جاری ہونے والی معلومات کے مطابق 9اگست کو کوہاٹ کے علاقہ گھمکول افغان پناہ گزین کیمپ نمبر 2میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے شر پسندوں نے شارع عام میں لوگوں کے سامنے پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے پھاڑ ڈالا اور پاک فوج کے خلاف سنگین ناذیبا اور توہین آمیز ذبان استعمال کیا۔واقعہ کی اطلاع جنگل خیل پولیس کو ملی تو مقامی ایس ایچ او نظر عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کا سراغ لگا لیا اورگزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران انہیں گرفتار کرکے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا جہاں گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف دہشتگردی،ملکی اداروں کے خلاف اشتعال پھیلانے اور ایمیگریشن قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان کے قومی پرچم کو شارع عام میں لوگوں کے سامنے پھاڑکربے حرمتی و توہین کے مرتکب اور پاک فوج کے خلاف سنگین ناذیبا الفاظ استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار افغان باشندوں میں بسم اللہ جان ولد سدا جان،سید احمد شاہ ولد میرا جان اور شاکر ولد لعل گل ساکنان گھمکول افغان مہاجر کیمپ نمبر 2شامل ہیں جنہیں مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے بقول واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے تفتیش میں اہم ثابت ہونے والے شواہد قبضے میں لئے گئے ہیں جسمیں پاکستانی پرچم کے پھٹے ہوئے ٹکڑے شامل ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم نے واقعہ کے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کر لئے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند عناصرشارع عام میں لوگوں کے سامنے قومی پرچم پھاڑ کر سنگین شرانگیز الفاظ استعمال کرکے عوام کوملک پاکستان ، پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکساتے رہے اور امن واستحکام میں رخنہ اندازی کے مرتکب ہوئے جبکہ زیر حراست افغان باشندے بغیر سفری و شناختی دستاویزا ت غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تھے جنکے خلاف مناسب قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان،انسداد دہشتگردی اور فارن ایکٹ کے دفعات شامل کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…