راولپنڈی(این این آئی) شہر میں خواتین پر خنجر سے حملے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ایک خاتون کے علاوہ کوئی متاثرہ خاتون شناخت نہیں کرپائی۔اطلاعات کے مطابق خواتین پر خنجرسے حملوں کے واقعات میں محکمہ انسداد ددہشت گردی کے ماہرتفتیش کاروں کی جانب سے خاکے اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارملزم محمد علی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ٗپولیس ذرائع کے مطابق نرسوں پر حملے میں محمد علی ملوث نہیں ٗملزم کو ایک خاتون کے علاوہ کسی متاثرہ خاتون نے شناخت نہیں کیا پولیس کے مطابق ملزم نے سی پی او راولپنڈی کے سامنے بھی 7 وارداتوں کا اعتراف کیا تھا ٗ ملزم نے جگہ کی بھی نشاندہی کی تھی۔