لاہور(نیوز ڈیسک)جن علاقوں میں بینکوں تک رسائی ممکن نہیں وہاں ادائیگی کی سہولیات فراہم کی جائینگی موبی کیش موبائل فنانشل سروسز نے خو شحالی بینک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پا کستان کے ان علاقوں میں پیسوں کی ادائیگی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جہاں بینکوں تک رسائی ممکن نہیں ہے۔ اس تقریب میں موبی کیش کی موبائل فنانشل سروسز کی ڈائر یکٹر انیقہ افضل سندھو ، وسیلہ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے صدر غضنفر اعظم اور خو شحالی بینک لمیٹڈ کے صدر غالب نشترنے شر کت کی۔اس مو قع پر انیقہ افضل سند ھو نے خو شحالی بینک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موبی کیش پلیٹ فارم پاکستان بھر میں موجود چھوٹے طبقے کی سوسائٹیوں کی خدمت کرتا ہے جس کی وجہ سے موبائل فنانشل سروسز رقوم کے تبادلے کے لئے بہترین ذریعہ بن چکی ہیں۔