اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )فرانسیسی شہر کانز کے میئر نے عوامی خدشات کی بنا پر ساحل پر ’برقینی‘ پہنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر تیراکی کرنے والے لباس کو برقینی کہا جاتا ہے۔شہر کے میئر نے کہا کہ یہ ’اسلامی شدت پسندی‘ کی علامت ہے اور کیونکہ فرانس اسلامی شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں ہے اس لیے ساحل پر برقینی پہنے سے جھگڑے ہونے کا امکانات بڑھ سکتے ہیں۔فرانس میں گذشتہ ماہ ہونے والے پر تشدد حملے کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ نئے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 38 یورو جرمانہ کیا جائے گا۔احکامات کے مطابق پہلے مرحلے میں انھیں کہا جائے گا کہ وہ اپنا لباس تبدیل کر لیں یا ساحل سے چلے جائیں۔اس سے قبل کانز کے ساحل پر کسی کو بھی برقینی پہنے سے نہیں روکا جاتا تھا۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ فرانس میں خواتین پر ملبوسات سے متعلق پابندی عائد کی گئی ہے۔
سنہ 2011 فرانس پہلا یورپی ملک تھا جس نے چہرے پر نقاب کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔میئر کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ’کوئی بھی ایسا شخص جو تیراکی کے لیے نامناسب لباس پہنے ہوئے ہو اْس کی ساحل پر آمد پر پابندی ہو گی کیونکہ یہ مذہبی اعتدال پسندی اور سیکولرزم کے خلاف ہے۔‘’ان حالات میں جب فرانس میں عبادت گاہیں شدت پسندوں کے نشانے پر ہوں ایسے میں ساحل پر پہنے والے ایسا ملبوسات جس سے مذہبی وابستگی کا اظہار ہو وہ عوام کے لیے خطرہ ہے۔‘مقامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کانز کے میئر کے احکامات کے مطابق وہ تمام اشیا جو کسی مذہبی علامت کو ظاہر کریں اْنھیں پہنے کی اجازت ہو گی۔اس پابندی کا اطلاق سکارف پہنے والی مسلمان خواتین بھی نہیں ہو گا۔فرانس میں انسانی حقوق کی تنظیم لیگ آف ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
فرانس میں مسلمانوں پر پابندی عائد, عالم اسلام شدید غم و غصے میں۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































