انقرہ (آئی این پی )ترکی نے ناکام بغاوت کے بعد دنیا بھر سے 32 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے اندر سینکڑوں ملزموں کو سزائیں سنانے کے بعد اب ملک سے باہر مقیم سفارت کاروں کی چھان بین شروع کی گئی ہے۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ناکام بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اللہ کی حوالگی کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے۔۔ انقرہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ترکی کے 32 سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا گیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق بھی امریکہ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ باغیوں کے حامی سفارت کار مختلف ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔