اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پشاور پو لیس کا کا نسٹیبل طا ہر خان پا کستا ن کے نو جوانو ں کے لیے ایک مثال بن گیا ہے غربت کے باعث اپنے لیے دس سال سے جو تے تک نہیں خریدے تھے لیکن با ئیوٹیکنا جی میں پی ایچ ڈی ضرور کر لی ہے۔ طاہر خان نے اپنی کانسٹیبل سے ڈاکڑ بننے کی کہا نی سناتے ہو ئے بتا یا کہ جب میری پو لیس کیلئے سلیکشن ہوئی تب ہمارے گھریلو حالات بہت خراب تھے۔انہوں نے بتا یا کہ بی ایس ای کر نے کے بعد میری پی ایچ ڈی کی بہت خو اہش تھی مگر اس کی داخلہ فیس 3000 ہزار روپے تھی لیکن میری دیرینہ خواہش نے مجھے چین سے بیٹھے نہیں دیا ۔ میں نے اپنے والد صاحب کو کہا کہ میں نے پی ایچ ڈی کر نی ہے لیکن اس کی داخلہ فیس تین ہزار روپے ہے تو والد صاحب نے کہا کہ بیٹا خواہش تو میری بھی ہے کہ آپ پی ایچ ڈی کریں لیکن میرے پاس تین ہزار تو کیا تین روپے تک نہیں ۔طاہر خان نے بتا یا کہ پی ایچ ڈی کا اتنا شو ق تھا کہ پیسے بچانے کے چکر میں ، میں دس سال تک کبھی بھی با زار نہیں گیا۔ اپنے لیے کپڑے خریدے اور نہ ہی کبھی جو تے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اسی دوران میرے والدد صاحب کا انتقال ہو گیا (یہ بتاتے ہوئے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں) مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور پی ایچ ڈی مکمل کر لی ۔ جو لو گ یہ با ت سمجھتے ہیں کہ پشاور پو لیس میں کوالیفائیڈ لو گ نہیں ہے تو میں یہ بتا دو ں کے پشاور پو لیس میں پی ایچ ڈی اور ما سٹرزکے ڈگری ہولڈر لوگ بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے آخر میں پاکستان کے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ہمت نہ ہاریں ۔ مشکلیں آتی ہیں مگر ہمارا کام بس آگے بڑھتے جانا ہے اور ہمیں یہی کرنا چاہئے ۔
غربت کی دھول سے اٹھنے والے پاکستان پولیس کے سپوت کی کہانی جس نے ۔۔۔!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































