ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اگر ہماری جشن آزادی کی ریلی پر حملہ یا کوئی اور گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف پرچہ کٹواؤں گا۔۔۔ ملکی اہم سیاسی شخصیت نے واضح اعلان کر دیا

datetime 12  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر ہماری جشن آزادی کی ریلی پر حملہ یا کوئی اور گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف پرچہ کٹواؤں گا،14اگست کو مزار قائد اور 20اگست کو فیصل آباد میں بھی ریلی نکالی جائے گی،اراکین کی اسمبلی میں دلچسپی نہیں،جتنی سیکیورٹی وی آئی پیز کو دی گئی ہے،اتنی عام آدمی کو دی جائے تو ملک میں امن قائم ہوجائے۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم 40سال سے لال حویلی پر جشن آزادی منا رہے ہیں لیکن گذشتہ روز ڈی سی او راولپنڈی نے پنجاب حکومت کے کہنے پر ہماری جشن آزادی کی ریلی پر سیکیورٹی کے تناظر میں پابندی عائد کردی جس کے خلاف ہم نے اپنے وکیل کے ذریعے جسٹس حماد الرحمان کی عدالت میں اپیل دائر کی،عدالت نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہمیں جشن آزادی منانے اور ریلی نکالنے کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی حکم دیا ہے کہ مجھے اور ہماری ریلی کو سیکیورٹی پنجاب حکومت فراہم کرے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن لوگوں نے ایفی ڈرین کے نشے میں تھانوں پر حملے کیے ان کو تو کسی نے پوچھا نہیں،ہم نے جلسے سے متعلق ہم نے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی تو ہم پر پابندی لگا دی گئی،ہماری ریلیوں پر 4دفعہ حملے ہوئے 2میں ہمارے لوگ بھی شہید ہوئے لیکن ہم نے کبھی کسی پر پرچہ نہیں کٹوایا نہ مجرموں کی نشاندہی کی لیکن اس مرتبہ وفاقی و پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ اگر ہماری جشن آزادی ریلی پر حملہ یا کوئی اور گڑ بڑ کی گئی تو میں نواز شریف اور شہباز شریف پر پرچہ کٹواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ منوں ایفی ڈرین کھاکر صرف پاکستان میں سیاست کی جاسکتی ہے کسی اور ملک میں نہیں،(آج) 13اگست کو لال حویلی سے تاریخی ریلی نکالیں گے،14اگست کو مزار قائد جبکہ20اگست کو فیصل آباد میں ریلی نکالیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اراکین کو اسمبلی میں کوئی دلچسپی نہیں ،سارے ممبر خوف کے مارے ہیں،کوئی وزیراسمبلی آنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی سیکیورٹی وی آئی پیز کی دی ہوئی ہے اتنی عام انسانوں کو دی جائے تو ملک میں امن قائم ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…