برلن(این این آئی)جرمنی میں دہشت گردی کے مرتکب اور دوہری شہریت کے حامل افراد کی جرمن شہریت کی منسوخی باقاعدہ طور پر تجویز کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وفاقی جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے بتائی۔ ملکی پارلیمان نے ابھی اس کی منظوری نہیں دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی کے مقصد کے تحت تجویز کیے گئے ان نئے اقدامات کا حصہ ہے جن کی منظوری میں تیز رفتاری کی وجہ حال ہی میں جرمنی میں کیے جانے والے وہ دو دہشت گردانہ حملے بنے، جن کی ذمے داری دہشت گرد گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش نے قبول کر لی تھی۔وزیر داخلہ ڈے میزیئر نے ان نئے اور زیادہ سخت اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب جرائم کے مرتکب اور سزا یافتہ تارکین وطن کی جرمنی سے ملک بدری بھی زیادہ آسانی اور تیز رفتاری سے ممکن ہو سکے گی۔ڈے میزیئر نے کہاکہ ایسے جرمن شہری، جو بیرون ملک جنگجوؤں کے طور پر سرگرم رہے ہوں گے، یا کسی دہشت گرد ملیشیا کی طرف سے لڑتے رہے ہوں گے، اگر وہ جرمنی کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی شہریت کے حامل بھی ہوئے، تو ان کی جرمن شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے جن اقدامات کا اعلان کیا، ان کی پہلے چانسلر میرکل کی قیادت میں موجودہ وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں اور پھر وفاقی پارلیمان کی طرف سے لازمی منظوری ابھی باقی ہے
ہم نے ان کاموں میں ملوث لوگوں کی دوہری شہریت منسوخ کر دی ہے ۔۔ اہم ملک نے بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































