پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کشمیر ایشو ‘ حکومتی رہنما کی عمرا ن خان کو ناقابل یقین پیشکش

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہرمحب وطن سوال کررہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی آزادی کے مہینے میں ہی احتجاج کا دورہ کیوں پڑتا ہے؟ مسلم لیگ (ن) پورے ملک کی طرح خیبر پختونخوااور فاٹا کے غیور عوام کے ساتھ مل کر جشن آزادی بھرپور قومی وملی جذبے سے منائے گی۔جمعرات کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار اور کارکن ضلع، تحصیل اوریونین کونسل کی سطح پر بھرپور قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبزہلالی پرچم لہرائیں اور جشن آزادی منائیں۔ اس موقع پر تمام شہداء بالخصوص اے پی ایس اور کوئٹہ کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں اور دہشت گردی کے خلاف بے مثال جرات، بہادری اور استقامت دکھانے پر پاکستان افواج ،دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور دہشت گردی کے شکار ہونے والے تمام شہداء کو سلام عقیدت پیش کریں جنہوں نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے دہشت گردی کرنے والوں کے ارادوں کو اپنے خون سے ناکام بنایا۔ قیام پاکستان کے بعد اب پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے اس کی بنیادوں کو خون دینے والے ہم سب کے ہیروہیں۔ ہم جشن آزادی کو ان سرفروشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منائیں گے جو پاکستان کے لئے اب بھی اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ اہل کشمیر کے قابل فخر عوام کا لہو بھی آزادی کے اس چراغ کی روشنی بڑھارہا ہے۔ کشمیری شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی آزادی کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔ امیر مقام نے کہاکہ آزادی کا دن ہر قوم اور ملک کے لئے ایک عظیم دن ہوتا ہے جسے قومی یک جہتی، اتحاد اور اپنے اسلاف اور شہداء کی یاد کے طورپر مل کر منایا جاتا ہے۔پوری قوم ایسے عناصر کو مسترد کرے جو یوم آزادی کے مہینے کو بھی اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے موقع کے طورپر استعمال کرنے کی نادانی کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ عمران خان احتجاج کے لئے کوئی اور مہینہ چُن لیں اور 15 اگست کو ہمارے ساتھ مل کر یوم سیاہ منائیں اور بھارتی بربریت کے خلاف میدان میں نکلیں تاکہ پوری دنیا کو معلوم ہوکہ کشمیر کے لئے پورا پاکستان ایک ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…