اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ کلرینگ بک سے نسل نو کے ذہنوں سے بد عنوانی سے متعلق سوچ میں تبدیلی اور اس سے بچوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی حاصل ہو گی، نیب انسداد بد عنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہونے کی حیثیت سے ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے آگاہی ،تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی پالیسی پر عمل پیرا ہے،بدعنوانی سے انکار کے عنوان سے کلرینگ بک کی افتتاحی تقریب نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے تقریب کی صدارت کی ۔ یہ کتاب نیشنل کالج آف آرٹ لاہورنے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے پرائمری سطح کے بچوں کیلئے خاص طورپر مرتب کی ہے ۔ اس کا مقصد ملک بھر میں انسداد بد عنوانی کے پیغام کو پھیلاناہے۔ کلرینگ بک کی افتتاحی تقریب میں وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ، پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور، چیف ریپریزینٹیٹیو جائیکا، جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ، ڈائریکٹرجنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد،سیکرٹری فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور نمایاں سرکاری اور نجی سکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین قمر زمان چوہدری نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ بچے ہمارا کل ہیں وہ بڑے ہو کرزندگی کے مختلف شعبوں میں رہنمائی کریں گے ۔ آج جوہم انہیں سیکھائیں گے وہی وہ کل مستقبل میں کریں گے یہی وجہ ہے کہ نیب نے پرائمری سطح کے بچوں کیلئے کلرینگ بک تیار کی ہے جس سے ظاہر ہو تاہے کہ نیب بچوں کو ان کے اساتذہ کے ذریعے ابتدائی عمر میں اس کلرنگ بک کے ذریعے بد عنوانی کے خاتمے کی مہم میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس کتاب میں بد عنوانی کی مختلف اشکال کو واضح کیاگیا ہے اور اس سے ہماری نسل نو کے ذہنوں سے بد عنوانی سے متعلق سوچ تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے بچوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی حاصل ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس تقریب سے پاکستان سے بد عنوانی کیلئے ہماری کوششیں اور عزم ظاہر ہوتاہے ۔ انسداد بد عنوانی تعلیم کا حصہ بننے سے مستقبل میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کیاجاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ نیب انسداد بد عنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہونے کی حیثیت سے ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے آگاہی ،تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جب آگاہی اور قانو ن پرعملدرآمد اور پراسیکیوشن کو یکجا کیاجائیگا کہ اختیارات کے نائجائز استعمال کو روکنے میں مددملے گی جس سے بد عنوانی میں کمی آئے ۔ انہوں نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کا کلرینگ بک”بد عنوانی سے انکار” کی تیاری میں تعاون کرنے کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اتنی شاندارکتاب تیارکرنے پر نیشنل کالج آف آرٹ کابھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ این سی اے کے جن باصلاحیت طالب علموں نے اس کتاب کی تیاری میں حصہ لیا مستقبل میں وہ پاکستان کے مفید شہری ثابت ہوں گے۔ شرکاء نے چیئرمین نیب کے اس اقدام کو سراہا اور اس سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ ان میں اس بات پر اتفاق رائے پایاگیاکہ بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔اجلاس کے اختتام پر ملک بھر سے بد عنوانی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیاگیا۔
جاپان کے تعاون سے نسل نو کے ذہنوں سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے پرائمری سطح پر نئی کتاب متعارف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
یکم جولائی کے بعد پاسپورٹ دفاتر جانے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
-
شہباز شریف نےصدر زرداری کو چھتری دینے سے انکار کر دیا، نور خان ائیر بیس پر دلچسپ صورتحال
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی



















































