اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد تحویل میں لئے گئے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر عملے کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔بازیاب کرایا گیا ہیلی کاپٹرعملہ پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے 4 اگست کو افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی ۔ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے ہیلی کاپٹرمیں 6افراد سوار تھے، ہیلی کاپٹرمیں5پاکستانی اور ایک روسی باشندہ سوارتھا۔ایم آئی17روسی ساخت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے لیے براستہ افغانستان روس جارہاتھا۔