اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کو شہر میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ریلی میں کارکنوں اورضلعی انتظامیہ میں تصادم کاخدشہ بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 13اگست کی شام جڑواں شہروں میں احتساب ریلی کا انعقاد کر رہی ہے ۔ جس کے لیے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی ریلی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے تاحال اجازت نہیں مانگی گئی ۔ اس لئے تحریک انصاف کی 13اگست کی ریلی کو بغیر اجازت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور انتظامیہ کے درمیان تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 13اگست کو راولپنڈی سے نکالی جانے والی ریلی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے ، ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے ڈی سی او راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے 13اگست کی ریلی کے روٹ سے آگاہ کیا گیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی مریڑ چوک راولپنڈ ی سے شروع ہوکر اسلام آباد تک جائے گی اور پارٹی چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔خط میں ضلعی انتظامیہ سے ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں شدید تصادم کا خطرہ‘ بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں