مظفرآباد ( آن لائن) نو منتخب آزاد کشمیر کی حکومت نے اختیارات کا ناجائز استعمال پر متعدد افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے متعدد افسران کی لسٹ بھی تیار کر لی گئی ہے جو کہ آئندہ چند روز میں اس لسٹ پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا،لسٹ کے مطابق افسران کے تبادلے اور او ایس ڈی بنانے کا عمل شروع کیا جائیگا اس حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کابینہ میں کمی اورپروٹوکول کا خاتمہ کے علاوہ آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں مختلف محکمہ جات کے سیکرٹری سربران جنہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لوٹ مار اور میرٹ کی پامالی سیاسی کلچر اپنانے اور گزشتہ پانچ سالوں میں وزرا ء کے ہاتھوں کی گٹھ پتلی بن کر ریاست کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سرکاری افسران کیخلاف تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے اس حوالے سے پندرہ سے زائد سیکرٹری سر بران جبکہ دیگر محکمہ جات کے 19افسرانوں نے خلاف کی لسٹ تیار کر لی ہے ان افسرانوں کے خلاف اندرون خانہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں جبکہ تبادلوں اور او ایس ڈی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا۔