اسلام آباد (این این آئی)سانحہ کوئٹہ،چینی صدر ٗ چینی وزیر اعظم چین کے وزیرخارجہ۔۔۔! چین نے وہ کام کردکھایا جو کسی نے بھی نہ کیا، چین کی اہم ترین قیادت کا الگ الگ اپنے ہم منصبوں کے نام پیغام،،چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی کیانگ نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف کے نام الگ الگ پیغامات میں کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔چینی صدر نے اپنے بیان میں کوئٹہ حملے میں زیادہ لوگوں کی ہلاکت پر انہیں شدید دکھ ہوا ہے چینی عوام پاکستانی عوام کیساتھ اس غم میں مکمل طورپر شریک ہیں ٗچینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ٗچین دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے وزیر اعظم لی کی کیانگ وزیر اعظم نوازر شریف کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ چین کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں چین اس نازک موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے دریں اثناء چین کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستانی امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کے نام ا پنے پیغام میں کوئٹہ حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔