سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک )کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں میں عام افراد کے داخلے کیلئے شناختی کارڈ دکھانا ضروری قرار دینے کیلئے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایات کردی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری محکموں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے پیش نظرآنیوالے تمام افراد کا شناختی کارڈ دیکھیں اور انہیں اپنے اداروں کی جانب سے شناختی کارڈ پاس رکھ کر وزٹر دیا جائے جو دفاتر میں اپنے کام کرنے کے بعد واپس آکر وزٹر کارڈ کاؤنٹر پر جمع کرائے اور شناختی کارڈ لے تاکہ کسی بھی تخریبی کاروائی سے بچا جاسکے۔