اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

اگلے دو دنوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشن گوئی کر دی

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /بنوں (آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ،بنوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ، گھروں کی چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہو گئے ، تیز بارش کی وجہ سے درخت بھی اکھڑ گئے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروز کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔بنوں اور گردو نواح میں صبح سویرے طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے درخت اور سائن بورڈ گر گئے، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ گھروں کی چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں3افراد جاں بحق اور بیالیس زخمی ہو گئے۔ بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ ایبٹ آباد میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہو گئیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے۔لاہور میں بھی اب رحمت کھل کر برسا جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور دفاتر جانیوالوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اسلام آباد سمیت میانولی ، کلرکہار ، شیخوپورہ ، جھنگ ، سرگودھا ، ڈسکہ ، ناروال اور پسرور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ موسم تبدیل ہونے پر گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دودنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید مون سون کی بارشیں ہونگی ۔ جمعہ تک کشمیر اور پنجاب کے اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) اور شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں چند مقامات پربھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…