اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مراد علی شاہ کی کراچی سے کْوڑا اٹھانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ مراد علی شاہ نے پیر کو اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کو صفائی کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا جس کی مدت آج صبح 8 بجے ختم ہو گئی۔ڈید لائن ختم ہونے سے کچھ گھنٹوں قبل گزشتہ رات وزیر اعلیٰ نے شہر کا دورہ کیا۔ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال ، سڑکوں پر کْوڑا اور پانی دیکھ کر وزیراعلیٰ برہم ہو گئے اورانتظامیہ کی سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا برطرف کردیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ طارق روڈ ، ملیر15 ،قائد آباد ،داؤدچورنگی،ریلویکراسنگ پل ،فیوچرکالونی،لانڈھی اورکورنگی کراسنگ گئے اور اس کے بعد گلشن اقبال،واٹرپمپ چورنگی،عزیزآباد اورحسین آباد کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ایف بی ایریا بلاک 14 پر اسٹال سے قومی جھنڈا اور بیج خریدے۔ حسین آباد کے ہوٹل میں مٹن کڑاہی ، تکہ بوٹی کھائی اور لوگوں کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔