انقرہ(آئی این پی)ترکی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فتح اللہ گولن کی وجہ سے قربان نہ کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر انصاف بیِکر بوزداگ نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا گولن کو انقرہ کے حوالے نہیں کرتا تو وہ ایک دہشت گرد کی وجہ سے ترکی کے ساتھ تعلقات قربان کرے گا۔ ترکی کی طرف سے مسلسل واشنگٹن سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ گولن کو ملک بدر کرے۔ ترکی پینسلوینیا میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے مذہبی رہنما گولن کو ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔ تاہم گولن خود کو اس معاملے میں بے قصوروار قرار دیتے ہیں۔ترک وزیر انصاف بیکِر بوزداگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ کی ناکام فوجی بغاوت کی تحقیقات کے سلسلے میں 16 ہزار افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ 6000 دیگر زیر حراست لوگوں کے معاملے پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ ساڑھے سات ہزار سے زائد دیگر لوگوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں مگر انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
اگر امریکا نے گولن کو ہمارے حوالے نہیں کیا تو۔۔۔! ترکی نے ناقابل یقین اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































