کوئٹہ ( این این آئی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے اردگرد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جن میں محمود خان اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان ، آفتاب شیر پاؤ اور چند ایک سیاستدان شامل ہے ۔ موجودہ حکومت کرپٹ نا اہل حکومت ہے میرے دورے کا مقصد بلوچستان کے عوام کیساتھ ان کے غم میں برابر کا شریک ہونا ہے سانحہ سول ہسپتال کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ محمود خان اچکزئی نے سانحہ سول ہسپتال کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس سے یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ وہ انڈیا اور را کے ایجنٹ ہے مفاد پرست ہیں ۔نہوں نے یہ بات منگل کے روز سانحہ سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے 13اگست کو جو ریلی راولپنڈی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا وہ پروگرام کے مطابق نکالی جائیگی جبکہ 16اگست کو عمران خان نے جو تحریک شروع کی تھی اس کے پروگرام میں معمولی سی تبدیلی کی گئی اب وہ 20اگست کو شروع کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج نے جو رول ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ موجود حکومت اور اس کے اتحادی جس لوٹ مار میں مصروف ہے ان کو اس کا احساب دینا ہوگا ۔ کیونکہ وزیر اعظم اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ پانامہ لیکس کا سامنا نہیں کرسکتے انہیں پتہ ہے انہوں نے کرپشن کی ہے اور جب احتساب ہوگا۔ تو وہ نا اہل ہوجائینگے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جن میں وکلاء صحافی اور دیگر لوگ شامل ہیں دراصل یہ پاکستان کیخلاف ایک اعلان جنگ ہے ہم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے کیونکہ ہمیں اپنی عوام عزیز ہے ہم کسی صورت میں ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ۔اس موقع پر معراج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال میں ہماری تنظیم کے ایک کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں بلوچستان کے عوام کے حوصلہ بلند ہے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرے ۔
محمود اچکزئی کس کا ایجنٹ ہے؟شیخ رشید نے سنگین دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































