اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سا نحہ کو ئٹہ ! پاکستان عوامی تحریک نے اہم فیصلہ کر لیا نیا لائحہ عمل تیا ر

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ کوئٹہ کے پیش نظر اپنا 16اگست کا احتجاج ملتوی کرتے ہوئے20اگست کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز ماڈل ٹاؤن میں واقع منہاج سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ لگتا ہے کہ ہمارا طرزعمل ہماری پالیسیوں میں کوئی ایسا خلا موجود ہے جس کی وج ہسے آئے دن اس قسم کے سانحات رونما ہورہے ہیں حادثات پروان چڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے پاکستان کا ہر دل دکھی ہے ہر شخص سوگ میں ہے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سانحہ کوئٹہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ہر زبان پرافسوس کااظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے فیصلہ کیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے پیش نظر پاکستان عوامی تحریک اپنا16اگست کا احتجاج ملتوی کردے اور اب یہ احتجاج 20اگست کو ہوگا پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں ایسے وکلاء بھی شہید ہوئے جو ہماری یونیورسٹی سے پڑھ کر گئے تھے بلکہ عبدالرشید نامی شہید ہمارا سرگرم رکن تھا انہوں نے کہا کہ سانحہ کے تمام شہداء اور زخمی ہمارے تھے ہمارے ہیں جن کے ورثاء کے دن میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور زخمیوں کے ساتھ ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء کے دکھوں کا مداوا کیاجائے اور زخمیوں کا ملک کے اعلیٰ ہسپتالوں میں علاج کروایا جائے اورملک سے دہشت گردی کو ختم کیا جائے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…