اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے بڑا انکشاف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ یہ پرویز الٰہی کے جلسوں کے آگے کیا کرتے رہے ہیں۔ سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا کہ ماروی میمن ایک دن بھی قومی اسمبلی کی رکن نہیں رہ سکتی۔ اگر میں صبح الیکشن کمیشن کو درخواست دے دوں تو ماروی میمن ایک دن میں اسمبلی سے فارغ ہو جائیں گی۔ میں آج ٹی وی پر بیٹھ کر ان پر الزام لگا رہا ہوں وہ آئیں میرے سامنے ٹی وی پر بیٹھیں ۔ میں الیکشن کمیشن کو اگر بتا دوں کے ماروی میمن نے کافی عرصہ چوہدری شجاعت کے گھر ڈیرے ڈالے رکھے اورجعلی ڈومیسائل پر الیکشن لڑا تو ماروی میمن قومی اسمبلی سے فارغ ہو جائیں گی۔ شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماروی میمن نے اسلام آباد کا جعلی ڈومیسائل بنوایا ہے۔ اب ماروی میمن ٹھٹہ کی بہت بڑی لیڈر بنی بیٹھی ہیں۔