اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

خبردار ۔۔۔۔ سیلابی ریلہ آنے والا ہے ۔۔ ہائی الرٹ جاری

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان/چنیوٹ /ڈیرہ غازی خان (این این آئی) دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر آئندہ تین روز میں بڑا سیلابی ریلہ گزریگا،انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا جبکہ ڈیرہ غازی خان کیکوہ سلیمان کی ندی نالوں میں طغیانی سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر 12 اور 13 کی درمیانی شب 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گزرے گاضلعی انتظامیہ نے دریا کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو نقل مکانی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ دوسری جانب ملتان کے تمام فلڈ بند کے پشتے مضبوط کر دئیے گئے چنیوٹ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ہیڈقادرآباد سے چلنے والا چار لاکھ پچاس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں نے نشیبی علاقے خالی کردیئے ہیں ٗابتدائی پانی کے باعث چنیوٹ کے درجنوں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ضلع ہرنائی اور ملحقہ علاقوں میں ہونیوالی بارش کے بعد مختلف ندی نالوں میں سیلابی صورتحال دیکھی گئی ٗ خضدار میں درنیلی نال کے قریب بند ٹوٹنے سے متاثرہ آبادی کو خیمے فراہم کردیئے گئے ٗگزشتہ روزخضدار میں درنیلی نال کے قریب بند ٹوٹنے سے کلی حاجی محمد ایوب میں 30 سے زائد گھر زیر آب آگئے تھے تاہم ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکال ٗجبکہ بند کی مرمت کاکام جاری رہا ،کیرتھرپہاڑی سلسلوں میں بارش رکنے کے بعد دادو کی گاج ندی میں سیلابی صورتحال کنٹرول میں آگئی۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں ۔ پٹ سلیمان کے مقام پر پڑنے والے شگاف کو پر کرلیاگیابند ہونیوالے راستوں کو بھی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ہے ٗڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان اور قبائلی علاقوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…