اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اہم شہر کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک واقعے نے پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گوگل نے قابل تحسین قدم اٹھا لیا۔ تفصیل کے مطابق گوگل نے کوئٹہ سانحے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں اپنے ہوم پیج پر شمع روشن کر دی۔