اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں معروف قانون دان اور سینئر سیاستدان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ سینئر قانون دان نے کہا کہ یہ دھماکہ اسی طرح ہوا ہے جیسے پہلے دھرنا تھااور پشاور میں سانحہ ہو گیا۔ پشاور حملہ ’’راء‘‘ نے کیاتاکہ جو تحریک انصاف کا دھرنا ہے وہ ختم ہو جائے۔ سینئر قانون دان احمد رضا قصوری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان نے تحریک احتساب شروع کی ۔ 13 تاریخ کو عمران خان نے راولپنڈی سے ہوتے ہوئے 14 تاریخ کو اسلام آباد آنا تھا۔آپ دیکھ لیں کہ یہ دھماکہ ہو گیا۔ سینئر قانون دان احمد رضا قصوری نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ جندل راء کا ایجنٹ ہے اور دھماکے میں ملوث ہے۔ یہ بھی سب جانتے ہیں کہ جندل کی پاکستان میں کس کے ساتھ دوستی ہے۔ لوگوں کو سب پتہ ہے۔ لوگ یہ کہتے ہیں کہ جس کی جندل کے ساتھ دوستی ہے اس کو بچانے کیلئے تاکہ لوگوں کا دھیان بٹ جائے اسلئے دھماکہ ہوا ہے۔