کو ئٹہ ( مانیٹر نگ ڈیسک )کوئٹہ دھماکہ شہادت سے قبل آج ٹی وی کے کیمرہ مین کےآخری الفاظ کوئٹہ کے سول اسپتال میں عین دھماکے کے وقت کے مناظر نجی ٹی وی کو موصول ہوئے۔ یہ وہ مناظر ہیں جوآج ٹی وی کے شہید کیمرا مین شہزاد نے ریکارڈ کیے اوراسی دھماکے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔۔ شہید کیمرا مین شہزاد آخری وقت تک کام کرتا رہا۔ دھماکہ ہوتے ہی اس کی زبان پر کلمہ طیبہ کا ورد تھا جس کے بعد وہ جان کی بازی ہار گیا۔