اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اہم شہر کوئٹہ کو خون میں نہلا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت پشاور ، لاہور اور کراچی میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت کے مطابق چاروں صوبوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے تمام بڑے شہروں میں اہم عمارتوں کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کو محتاط رہے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق گلگت / بلتستان میں بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کو گشت بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔