نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری حامد انصاری تک قونصل رسائی حاصل کرنے کی ہدایت کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج کاکہنا ہے کہ پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری پر حملوں کی اطلاعات کے بعد اس تک قونصلر رسائی حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو ہدایت کردی گئی ہے ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیا ن میں سشما سوراج کا کہنا تھاکہ پشاور کی جیل میں 2012سے قید بھارتی شہری حامد انصاری پر بار بار حملوں کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا یہ غیر انسانی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ حامد انصاری کیلئے جیل اور ہسپتال میں قونصلر رسائی حاصل کرکے رپورٹ کریں۔