نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کی بازار میں سرعام فائرنگ سے ہلاک افرادکی تعداد22ہوگئی جبکہ 42اس حملے میں زخمی ہوئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداددی جارہی ہے تاہم ڈاکٹرزنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زخمیوں میں سے متعددکی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتاہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے ضلع جھار میں باغیوں نے بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 افرادموقع پر سات اسپتال جاکر دم توڑگئے جب کہ 42 زخمی ہوئے، واقعہ کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں باغیوں سے جھڑپ کے دوران ایک باغی مارا گیا جب کہ باقی حملہ آور فرار ہوگئے۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جب کہ حملے میں ملوث باغیوں کا تعلق کالعدم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ سے ہے جو ملک میں کئی عرصے سے علیحدہ ملک کا مطالبہ کررہے ہیں