نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں مدرسوں میں بچوں کو دیے جانے والے ’مڈ ڈے میل‘ پرتنازع کھڑا ہو گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ملک میں اجین شہر کے 56 مدارس نے کھانا لینے سے انکار کردیا ہے جس سے مدرسے کے بچوں کو یکم اگست سے کھانا نہیں مل پا رہا ہے۔خیال رہے کہ مڈ ڈے میل حکومت کی جانب سے بچوں کو پرائمری سکولوں میں لانے کی ایک مہم کا حصہ ہے جس کے تحت دوپہر کا کھانا سکولوں میں ہی فراہم کیا جاتا ہے اور یہ سکیم عام طور پر معاشی طور پر پسماندہ طبقے کے بچوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔اس سے پہلے اس کی سپلائی اسیان مندر سے منسلک ایک ٹرسٹ کر رہا تھا۔ مسلمان حلقوں کا الزام تھا کہ یہ کھانا ہندو دیوتاؤں پر چڑھانے کے بعد بچوں کے پاس بھیجا جاتا تھا جو کہ اسلام دین کے منافی ہے۔اس کے بعد مدارس کے بچوں کے لیے کھانا بنانے کا کام ایک مختلف گروپ کو دیا گیا تھا جس میں مسلم معاشرے کے لوگ شامل تھے۔مدرسے پھر سے وہی انتظامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر ضلع مجسٹریٹ اور مدرسہ کی انتظامیہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ کوئی نہ کوئی حل جلد ہی نکال لیا جائے گا۔مدرسہ تعلیم کمیٹی کے صدر اشفاق الدین نے بتایاکہ مدارس کے لیے کھانا مسلمان کمیونٹی کے لوگ ہی بناتے تھے۔ اس نظام کو اب ختم کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہی انتظامات پھر سے بحال کیے جائیں۔جبکہ مدرسوں میں اپنے بچوں کو پڑھانے والے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کھانا یہی ادارے سپلائی گریں گے تو وہ اپنے بچوں کو مدرسوں سے نکال بھی سکتے ہیں۔لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدرسوں کو مذہبی وجوہات سے مڈ ڈے میل لینے سے اعتراض نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس کی وجوہات دوسری ہیں۔اجین کے انچارج کلکٹر اویناش لوانیا نے بتایاکہ مدرسوں کے منتظمین سے بات ہوئی ہے۔ ہم نے ان سے کہا ہے کہ وہ کھانے کی کوالٹی کو دیکھ سکتے ہیں۔
بھارت میں مدرسوں نے سرکاری کھانا لینے سے انکارکردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ



















































