جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم شہری ، ہمسایہ ملک کی وزرتِ خارجہ نے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 1  اگست‬‮  2016 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم بے روزگار ہندوستانی شہریوں کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا اور انہیں ہر طرح سے معاونت فراہم کی جائے گی۔اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر برائے امور خارجہ سشما سوراج نے ریاض میں ہندوستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سعودی عرب میں مقیم بے روزگار شہریوں کو مفت راشن فراہم کریں۔سشما سوراج ٹوئیٹر کے ذریعے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اور کویت میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں اور انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں اور فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھی جنرل وی کے سنگھ سعودی عرب جائیں گے اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر اس معاملے کو سعودی عرب اور کویت کی حکومتوں کے سامنے اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ سشما سوراج کا بیان ایک شخص کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئیٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ جدہ میں تقریباً 800 ہندوستانی شہری فاقے کرنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری مقیم ہیں جو ملازمت کے بہتر مواقع کیلئے وہاں گئے ہیں۔تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی کی وجہ سے سعودی حکومت نے سخت معاشی اصلاحات کیے ہیں اور وہاں ترقیاتی کاموں میں آنے والی سستی کی وجہ سے غیر ملکیوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں۔سشما سوراج نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ اب سعودی عرب میں کوئی ہندوستانی شہری بھوکا نہیں رہے گا، میں اس معاملے کی لمحہ بہ لمحہ خود نگرانی کررہی ہوں، سعودی عرب میں حالات کویت سے زیادہ خراب ہیں۔بعد ازاں انہوں نے ٹوئیٹر پر ہندوستانی شہریوں کو راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے تصویر بھی جاری کی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…