سکھر(آئی این پی) بچی گھر کے باہر کھیلتی ہوئی نہر میں جا گری ، ورثاء کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی نعش کی تلاش ، ریسکیو ادارے بچی کی نعش کی تلاش کے لیے رقم طلب کر رہے ہیں ، ورثاء کا الزام تفصیلات کے مطابق سکھرمیں رائیس کینال کے قریب ایک آٹھ سالہ بچی عمارا بنت سلیم سینگھار گھر کے باہر کھیلتے ہو ئے اچانک نہر میں جا گری اور ڈوب گئی بچی کی نعش کا فی تلاش کے باوجود نہیں مل سکی ہے جبکہ ورثاء اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی نعش کی تلاش میں مصروف ہیں بچی کے ورثاء نے سکھر کے ریسکیو اداروں کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا جس میں ورثاء کی جانب سے ریسکیو اداروں پر الزام لگا یا گیا ہے کہ وہ بچی کی نعش کی تلاش کے لیے رقم طلب کر رہے ہیں واضح رہے کہ مذکورہ مقام پر ایک ہفتہ قبل تین بچے ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے جن کی نعشیں بھی اس وقت تک نہر سے نہیں نکا لی جا سکی ہیں۔