امپھال/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوب مشرقی ریاست منی پور کی جیل میں قیدیوں کی آپسی لڑائی کے نتیجے میں2سعودی شہریوں سمیت 3قیدی ہلاک ہوگئے تاہم سعودی سفارتخانے نے شہریوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جیلوں میں کوئی سعودی قید نہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق قیدیوں کی لڑائی کا واقعہ بھارت کی جنوبی مشرقی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال کی سینٹرل جیل میں صبح سویرے پیش آیا۔منی پور پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈونگل کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو سعودی قیدیوں نے ساتھی قیدی پر حملہ کرکے اسے ہلاک کیا، واقعے کا سن کر دیگر قیدیوں نے جوابی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں سعودی قیدی ہلاک ہوگئے۔لڑائی جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے والے دوقیدیوں کی شناخت سعودی شہری سشاک یوسف احمد اور عبد السلام جبکہ تیسرے قیدی کی شناخت تھانگ مِلن زو کے نام سے ہوئی، جو منی پور کے ضلع چھوراچندرپور کا قبائلی تھا۔پی ڈونگل نے کہا کہ فوری طور پر لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے،تینوں قیدیوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے،ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ قیدیوں نے ایک دوسرے پر حملے کے دوران کہیں کوئی ہتھیار تو استعمال نہیں کیا۔یاد رہے کہ قیدیوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے کی کوشش کے دوران جیل کے دو محافظ اور ایک آفیسر زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ایک جیل میں پیش آ نے والے پرتشدد واقعات میں سعودی شہریوں کی ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سفارت خانے نے باور کرایا کہ بھارتی جیلوں میں کوئی سعودی شہری موجود نہیں۔سفارت خانے نے ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ بعض بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ بات رپورٹ کی ہے کہ ہفتے کے روز ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال کی سجیوا سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں مارے جانے والوں میں سعودی عرب کے دو شہری بھی شامل ہیں۔ لہذا سعودی سفارت خانہ یہ واضح کرتا ہے کہ متعلقہ بھارتی حکام سے استفسار کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ الحمد للہ بھاریتی جیلوں میں کوئی سعودی شہری موجود نہیں ہے۔
بھارت کا سعودی شہریوں بارے نیا انکشاف، سعودی عرب کا موقف بھی سامنے آ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































